انوشکا شرما پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد پہنچ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں۔

انوشکا شرما نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔

علاوہ ازیں توقع کی جارہی ہے کہ مزید کئی اہم شخصیات بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں گی۔

پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔