حکومت کے جاتے جاتے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا

حکومت کے جاتے جاتے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا، نیب کورٹ سے ریلیف کے بعد شریف فیملی کی پراپرٹیز بھی ریلیز کر دی گئیں۔

نیب عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے سبب شہباز شریف اور انکی فیملی کی پراپرٹیز کو فریز کیا گیا تھا، نیب آفس نے شہباز شریف فیملی کی پراپرٹیز ڈی فریز کرنے کیلئے ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور دیگر کی پراپرٹیز کو ڈی فریز کر دیا گیا۔