ایشیا کپ:بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

ایشیا کپ کے میچ دیکھنے بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کے ساتھ نائب صدر راجیو شکلا پاکستان آئیں گے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے پانچ اور چھ ستمبر کے میچز دیکھے گا۔

بی سی سی آئی وفد آج دوپہر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔

پی سی بی نے ایشیا کپ میں شریک ملکوں کے بورڈ سربراہان کو دعوت دی ہے، آج بورڈ عہدے داران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ نیپال بورڈ کے حکام ملتان میں موجود ہیں۔