ایشیا کپ، ٹکٹس کی پالیسی کا اعلان جلد متوقع

ایشیا کپ کے لیے ایک سے دو روز میں ٹکٹس کی پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی کی جانب سے ایشیا کپ کے ٹکٹس ہفتے سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کی ٹکٹس آن لائن اور براہ راست خریدی جاسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا میں شیڈول میچز کے ٹکٹس کی فروخت ایک ساتھ ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔