ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ رقم پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے استعمال ہو گی، اس سے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق منصوبوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی اور منصوبوں سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔

اعلامیے کے مطابق قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔