عائشہ عمر کا شعیب ملک اور اداکارہ ثناء خان کی شادی پر ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ عائشہ عمر نے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء خان کی شادی پر ردعمل ظاہر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں دوسری بار شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے نئی تصویر جاری کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے خوشگوار انداز میں تصویر شیئر کی ہے۔

ان کی تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ عائشہ عمر نے اس نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی جوڑی کی تعریف کی اور لکھا کہ ’ماشااللہ‘ اس کے ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں تو اس دوران شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں بھی جاری تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان دونوں کے رومانوی فوٹوشوٹ کی وجہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کے آپس میں رومانوی تعلقات ہیں اور یہ شادی کرنے والے ہیں یا خفیہ طور پر کرچکے ہیں۔