بابر اعظم نے اپنی نئی دوست کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی نئی دوست کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

کرکٹ شائقین کی آنکھوں کے تارے، بابر اعظم نے ناصرف اپنی بہترین کھیل کی صلاحیتوں بلکہ اخلاق سے بھی کروڑوں دلوں میں گھر کر رکھا ہے۔

بابر اعظم سے متعلق اُن کا ہر مداح زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہے۔

قومی کپتان خود بھی اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے سوشل میڈیا پر مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔

اب انہوں نے چند منٹس پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی دوست کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

بابر اعظم کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بلی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، اُن کا کیپشن میں بتانا ہے کہ اُنہوں نے کل ہی نئی دوست بنائی ہے۔