بلوچستان؛ سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم تیسرے روز بھی جاری

بلوچستان کے 9 اضلاع کی 27 یونین کونسلز میں سات روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ مہم کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے دوران 575 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہوں گی۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم 9 اضلاع کے 37 انتہائی حساس یونین کونسلز اور پناہ گزین کیمپوں میں ہو گی، مہم کے دوران سیکورٹی کیلئے لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ملک کے دیگر صوبوں کے اضلاع اور افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی بلوچستان کے بچوں کے لئے بڑا خطرہ ہے، ویکسنیشن نہ ہونے سے بچوں کو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔