برطانوی عدالت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی درخواست مسترد کردی

برطانوی عدالت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق کے گروپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لیگل ایڈووکیسی گروپ نے برطانیہ کی اسرائیل کے لیے ہتھیار روکنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنین میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں بھی 3 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو دھماکا خیز ڈیوائسز سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔