بریٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی

معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی، 6 سال سے قائم محبت اور 13 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک پہنچ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کے شوہر سیم اصغری نے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی کورٹ میں دائر کردی ہے۔

سیم اصغری نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بریٹنی کے ساتھ سفر انجام کو پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹنی اسپیئرز نے شوہر کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون سے 2 بچے بھی ہیں۔