بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا 31جنوری کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ دوسرے سیاسی ورکر جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

بشری بی بی نے کہا کہ31جنوری کوصبح 10 سے رات 9بجےتک اڈیالہ جیل میں انتظار کرانے کے بعد سب جیل منتقل کیاگیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دےدیا گیا۔