نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا غیرملکی دورہ موخر

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کینیا کا غیرملکی دورہ موخر ہوگیا ہے جس کی وجہ ملک کی داخلی صورتحال بتائی جاتی ہے۔

سعودی ولی عہد کے مجوزہ دورہ پاکستان بارے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے اپنے اولیں غیر ملکی دورے پر 4 ستمبر کو کینیا جانا تھا جس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور کابینہ کے دیگر نگران وزراء بھی ان کے وفد میں شامل تھے۔

نگران وزیراعظم کے دورہ موخر کئے جانے کا یہ فیصلہ وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد جمعے کی شب ہوا جبکہ اس سے قبل وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ دن گیارہ بجے ہونے والی اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں نگران وزیر اعظم کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرچکی تھیں۔

دوسری طرف سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان جن کے بارے میں سفارتی ذرائع کی جانب سے یہ بتایا جارہا تھا کہ وہ رواں ماہ 10ستمبر کو بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دہلی جانے سے پہلے پاکستان میں قیام کریں گے جس کا دورانیہ چھ گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔