نگراں وزیرِ اعظم نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آج اجلاس طلب کر لیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے وزارتِ خزانہ، تجارت، پیٹرولیم اور ایف بی آر حکام کو اجلاس کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے متعلقہ وزارتوں کے حکام کو قابلِ عمل حل کی تجاویز تیار کر کے اجلاس میں ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی گئی بیشتر مصنوعات پاکستان میں ہی فروخت کی جا رہی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے خزانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔