چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے:اعتزاز احسن

سینئر قانون داں اور سیاست داں چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر جتنے ٹرائل ہوئے ہیں وہ ماضی کا قصہ ہیں۔

اُنہوں نے سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک آدمی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو 24 کروڑ عوام کو کیسے دیں گے؟

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے، جیل میں ٹرائل بالکل نہیں ہو سکتا۔