چین کے صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پنگ امریکا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ امریکا چین اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

چینی صدر 30 ویں اپیک اکنامک سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو پہنچنے پر چینی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے اوور سیز چینی باشندوں کا ایئر پورٹ پر رش دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق چینی باشندوں نے ایئر پورٹ سے ہوٹل تک قطار بنا کر چینی صدر کو خوش آمدید کہا۔