سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت ہوئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے۔

ذرائع کے مطابق وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلاء کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق سلمان صفدر نے کہا کہ اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔