ن لیگ اور پی پی کے 20 آزاد ارکان سے رابطے، PTI نے ارکان سے استعفے مانگ لئے

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے، گوہرخان نے بذریعہ عمیر نیازی استعفے مانگے، حلف نامے لکا مقصدارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نے بذریعہ عمیر نیازی ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔ذرائع نے بتایاکہ استعفے اور حلف نامے لینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔