آئمہ بیگ کے ایشیا کپ افتتاحی تقریب کیلئے منتخب کردہ لباس پر تنقید

پاکستان میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب کے لیے لباس کا انتخاب مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا۔

اولیاء کی سرزمین کہلائے جانے والے شہر ملتان میں ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل ایک سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے پرفارمنس دی۔

اس تقریب میں گلوکارہ تریشالا گورونگ اپنے ملک کا روایتی لباس ساڑھی پہنے نظر آئیں جبکہ آئمہ بیگ نے مغربی انداز کا لباس پہنا۔

مداحوں کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دنیا بھر کے فنکار جب ایسی تقاریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو اپنے اپنے ملک کے روایتی ملبوسات پہنتے ہیں جیسے کہ تریشالا گورونگ نے ساڑھی پہنی، آئمہ بیگ کو بھی اس تقریب میں مغربی طرز کا لباس پہننے کے بجائے روایتی لباس زیب تن کرنا چاہیئےتھا۔