سی ٹی ڈی کی کارروائی ،5 مبینہ حملہ آور ہلاک

بلوچستان میں واشک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے دوران حملہ آوروں کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

سی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشین کے علاقے سرخاب میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔