راولپنڈی میں ہنگامی طور پر انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہونے کے بعد ہنگامی طور پر انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 4 تا 10 ستمبر تک جاری رہے گی۔

مہم راولپنڈی شہر، کینٹ، ٹیکسلا اور پوٹھوہار میں جاری رہے گی۔

عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے مہم کی نگرانی کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

عالمی ادارۂ صحت کے نمائندوں نے ضلع راولپنڈی کے اسٹاف کی محنت اور کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی زیرِ نگرانی اسٹاف کی تربیت شروع ہو گئی ہے۔