بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیل آخر تک جنگ جاری رکھے گا:اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیل آخر تک جنگ جاری رکھے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی، فتح کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ Eli Cohen کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ عالمی حمایت کے ساتھ یا اس کے بغیر جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ہوگی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی تھی۔