نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔

راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے؟

جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔

فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع
دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

فواد چوہدری پر ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔