دھرمیندرا کی نواسی نکیتا چوہدری شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا کے پوتےکرن دیول کی شادی کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی نواسی نکیتا چوہدری بھی جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دھرمیندرا کی نواسی نکیتا چوہدری شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس شادی کی ادے پور میں تیاریاں زوروں پر ہیں جس میں دھرمیندرا کے پورے خاندان اور متعدد مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اجیتا دیول جوکہ ڈولی کے نام سے مشہور ہیں دھرمیندرا اور ان کی پہلی اہلیہ پرکاش کور کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو امریکا میں سائیکولوجی کی ٹیچر ہیں اُنہوں نے بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر کرن چوہدری سے شادی کی تھی۔

ڈاکٹر کرن چوہدری اور اجیتا دیول امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں اور ہمیشہ میڈیا سے دور رہتے ہیں، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک کا نام نکیتا چوہدری اور دوسری کا نام پریانکا چوہدری ہے۔

دھرمیندرا کی نواسی نکیتا چوہدری جو رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں اپنے والدین کے ہمراہ امریکا میں ہی مقیم ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ایک ڈینٹسٹ ہیں۔