آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے: سعودی وزارتِ خارجہ

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے کہ جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی اس وقت تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔

بیان میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند اور اسرائیلی قابض افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، سعودی وزارتِ خارجہ نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔