پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں پاسپورٹ کیلئے درخواست دینے والے مہینوں سے خوار ہو رہے ہیں، بیرون ملک روزگار یا تعلیم کے مواقع بچانے کیلئے مجبوراً بھاری فیسیں بھرنے والوں کو پاسپورٹ نہیں بلکہ تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ویزے کی پرابلم الگ ہے، ہمارا ویزا ایکسپائر ہو جائے گا، ہم نے ارجٹ پاسپورٹ جمع کرایا تھا آج ملنا تھا صبح سے آئے ہوئے ہیں ابھی تک نہیں ملا، اب کہہ رہے ہیں کہ بعد میں آئیں یا کل آکر پتہ کریں۔

پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس بھرنے والے بھی دہائیاں دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ نارمل فیس پر پاسپورٹ بننے دیا تھا ڈیڑھ ڈیڑھ ماہ ہوگئے پاسپورٹ نہیں مل رہا، فیسیں پوری لے رہیں لیکن سہولیات کوئی نہیں۔

ملک بھر میں تو شہریوں کیلئے پاسپورٹس کا حصول محال ہے ہی بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی آن لائن سہولت سے استفادہ کرنے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔