کیا آپ بوبی دیول کا اصل نام جانتے ہیں؟

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی فلم ’اینیمل‘ میں میوٹ ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار بوبی دیول نے زندگی کی 55 بہاریں دیکھ لیں لیکن کیا آپ ان کا اصل نام جانتے ہیں؟

بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے بیٹے اور سنی دیول کے چھوٹے بھائی بوبی دیول نے 1977 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’درم ویر‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔

تاہم 1995 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’برسات‘ سے بطور ہیرو ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔

حال ہی میں فلم ’اینیمل‘ میں انہوں نے ایک ایسے ولن کا کردار نبھایا ہے جو قوت گویائی سے محروم ہوتا ہے۔

بوبی دیول نے فلم اینیمل میں بغیر کچھ کہے بھی اپنی جاندار اداکاری سے ہر ایک کے دل جیت لیے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ’لارڈ بوبی‘ کے نام سے پکارا جانے لگا ہے۔

بوبی دیول کے حوالے سے کم لوگوں کو علم ہے کہ ان کا اصل نام بوبی دیول نہیں بلکہ ’وجے سنگھ دیول‘ ہے۔

ان کی مشہور فلموں میں بادل، سولجر، گپت، بچھو، اجنبی، ہمراز اور اینیمل شامل ہیں۔