انٹر بینک میں ڈالرسستا ہوگیا،اسٹاک ایکس چینج میں آج تعطیل

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکس چینج میں آج تعطیل
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعۃ الوداع کے سبب کاروباری تعطیل ہے۔