اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 305 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 330 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 326 روپے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 23 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 26 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 2 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔