انٹر بینک میں ڈالربغیر تبدیلی کے 279 روپے 50 پیسے پر فروخت

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر بغیر تبدیلی کے اپنے پرانے نرخ پرفروخت ہو رہا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر آج بغیر تبدیلی کے 279 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران بھی ڈالر اپنی پہلے والی قیمت پر ہی فروخت ہوا تھا۔

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے دوران آج تیزی نظر آ رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 684 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 144 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 60 ہزار 459 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔