انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز کی قیمت پر مستحکم

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر گزشتہ روز کی قیمت پر موجود ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 279 روپے 60 پیسے پر مستحکم ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 60 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 14 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 573 پر آ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 61 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا تھا