الیکشن کے دن بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی

چیف ایگزیکٹو فیسکو کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو نے اپنے بیان میں بتایا کہ فیسکو ہیڈکوارٹر میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ریجن کے 8 اضلاع میں 5 ہزار ملازمین فرائض سرانجام دیں گے۔

اسی طرح پیسکو کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

پیسکو کا کہنا ہے کہ 8 ،7 اور 9 فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔

اس سلسلے میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، پیسکو کا عملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔