مچ میں ناکام دہشتگرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت

مچ میں گزشتہ روز ہوئے ناکام دہشت گرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، حملے کے دوران ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس نے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے دی۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔

مچ حملے کی ذمے داری کالعدم BLA نے قبول کی
بلوچستان کے علاقے مچ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

مچ میں حملے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی قاتلوں نے شاہد لطیف کو سیالکوٹ، محمد ریاض کو راولا کوٹ میں قتل کیا۔

شاہد لطیف اور ریاض کے قتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار ملوث تھے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ سال کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قونین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

ماہرین نے اقوامِ عالم سے بھارت کی کھلم کھلا دہشت گردی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔