مشہور موسیقار سہیل رعنا کی اہلیہ انتقال کر گئیں

مشہور موسیقار سہیل رعنا کی اہلیہ افشاں رعنا ٹورنٹو میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

افشاں رعنا ٹورنٹو کے سینٹ مائیکل اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

سہیل رعنا کے صاحبزادے عدنان رعنا نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ افشاں رعنا کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔