ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنیکا خدشہ

ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ ہے جس پر وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ای میل ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

مذکورہ گمراہ کن ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح ظاہر کرکے بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔ مراسلہ میں آفیشل ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

لائسنس یافتہ اینٹی وائر کا استعمال کر کے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔