امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔

ریاست الاباما میں قتل کے مجرم کو متنازع طریقہ کار سے نائٹروجن سزائے موت دی گئی۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس طریقہ کار کو غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک یا سزا کے برابر قرار دیا ہے۔

الاباما، اوکلاہوما اور مسیسیپی میں نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دینے کے طریقہ کار کی منظوری ملی ہوئی ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق مجرم اسمتھ کو آج صبح سزائے موت دی گئی۔

مجرم کے پہنے ہوئے ماسک سے نائٹروجن گیس چھوڑی گئی اور 40 منٹ سے بھی کم وقت میں اسمتھ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

اس سے قبل امریکا میں کسی کو سزائے موت دینے کے لیے یہ طریقہ استعمال نہیں کیا گیا۔

مجرم اسمتھ کو 1989ء میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔