بانی پی ٹی آئی کا سیاسی عمل انتہائی افسوسناک ہے: سینیٹر عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف کو انتخابات کے خدشات سے آگاہ کیا جائے گا، اس سیاسی عمل کا شکار پاکستان کے عوام ہوں گے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اب بھی آئی ایم ایف کے پاس شوق سے نہیں جارہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل انتہائی افسوسناک ہے، اس سے قبل خیبرپختونخوا کے دو وزراء کی کال پکڑی گئی تھی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا تھا پنجاب اور کے پی آئی ایم ایف مذاکرات پر ساتھ نہیں دیں گے، یہ سیاسی عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، ہمارے ہاں جذبات کی ایک لہر ہے جو اٹھی ہوئی ہے، یہ جذباتیت کی لہر آگے بڑھ کر دہشتگردی کی طرف جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور بار کونسلز نے اس معاملے کی وضاحت کی، کچھ لوگ سپریم کورٹ کے معاملے پر چیف جسٹس کے خلاف ذاتی بغض نکال رہے ہیں، اس معاملے کو جذبات کو بھڑکانے اور سوشل میڈیا پر لانے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔