غزہ جنگ:ڈیمو کریٹک نمائندے کی امریکی پالیسی پر تنقید

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک نمائندے لائیڈ ڈاگیٹ کا کہنا ہے کہ نتین یاہو سے شہریوں کی حفاظت کے لیے بھیک مانگنے کی امریکی پالیسی ناکام ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک نمائندے لائیڈ ڈاگیٹ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو ہتھیار بھیجے اور اقوامِ متحدہ کی قرارداد کو بھی روکا۔

لائیڈ ڈاگیٹ کا یہ بھی ہنا ہے کہ جب تک نتین یاہو نتائج کا سامنا نہیں کریں گے، زیادہ معصوم شہری موت و بھوک کا سامنا کریں گے۔