پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کے لیے اچھی خبر

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔

پالی کیلے میں کرکٹ میچ کے لیے موسم بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ بارش کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی مختلف ویب سائٹس پر کینڈی کا موسم بہتر بتایا جارہا ہے۔

پہلے پورے دن آج بارش کا خدشہ تھا جس کے باعث پاک بھارت میچ کے متاثر ہونے کا امکان تھا تاہم اب ایک گھنٹہ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تازہ پیش گوئی کے مطابق دن دو سے تین بجے کے درمیان بارش کا 40 سے 60 فیصد امکان ہے۔

علاوہ ازیں دن ساڑھے تین بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پالی کیلے میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ دوپہر ڈھائی بجے شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کینڈی میں آج بارش کے 80 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔