گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے

ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ ن کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہےجس پر مسلم لیگی وفد نے یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لئے ان ترامیم پر مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو سپوٹ کرے گی.

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے‘.

ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں‘وفد نے کہا کہ ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لئے بلیک میل نہیں کریں گے۔