اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کیلیے بڑی خوشخبری ، سکالر شپ کے علاوہ کیا کچھ ملے گا ؟ جانیے

اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے اساتذہ کیلیے بڑی خوشخبری ،سکالر شپ دینے کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ ” جیو نیوز ” کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کو 50 فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی جب کہ پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کو فیس کے لیے آسان قسطوں کی سہولت دی جائےگی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ سہولت صرف سرکاری اساتذہ کے لیے ہے، سرکاری اساتذہ آئی بی اے میں داخلہ لےسکیں گے جب کہ بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کی ترقیاں بھی جلدی ہوں گی۔