حلیم عادل کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں حلیم عادل کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو کل انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا جائے۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ پر گاڑی جلانے سمیت دیگر الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں بھی حلیم عادل کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔