حماس نے جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کا ذمے دار جو بائیڈن کوقرار دے دیا

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کا ذمے دار امریکی صدر جو بائیڈن کو قرار دے دیا۔

امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر حماس نے اظہارِ مذمت کیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کی ذمے داری صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر ہے۔

حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی مؤقف اسرائیل کا فلسطینیوں کا قتلِ عام کرنے کے لیے گرین سگنل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کر دی ہے۔

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق الجزائر کی قرارداد ویٹو کی ہے۔

سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیے جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

الجزائر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔

امریکا نے تیسری بار غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔