نواز شریف کے آنے سے خوشیاں واپس آئیں گی:عمر اکمل

قومی کرکٹر عمر اکمل کا میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر کہنا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے خوشیاں واپس آئیں گی۔

عمر اکمل نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عمر اکمل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اپنے لیڈر میاں نواز شریف کو پاکستان آنے پر دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

عمر اکمل نے یہ بھی لکھا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے خوشیاں واپس آئیں گی، مخلص اور ایماندار لیڈر پاکستان واپس آ رہے ہیں، سب بہترین کی امید ہے۔

میاں محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے

واضح رہے کہ میاں نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، اُن کا طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں انہوں نے کچھ قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔

نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ سے لاہور کے لیے دوسرے طیارے میں سوار ہو چکے ہیں جہاں آج شام وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان پہنچے ہیں۔