ہردیپ سنگھ کوہلی جنسی جرائم کے الزام میں گرفتاری کے بعد رہا

بھارتی کامیڈین ہردیپ سنگھ کوہلی کو جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے رہا کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے 54 سالہ ہردیپ سنگھ کوہلی کو عدالت پیش ہونے کے لیے انڈر ٹیکنگ دینے پر رہا کیا ہے۔

پولیس اسکاٹ لینڈ نے تصدیق کی کہ بھارتی کامیڈین کے خلاف جنسی جرائم کے الزامات پرانے تھے۔

ترجمان پولیس اسکاٹ لینڈ کے مطابق 54 سالہ کامیڈین کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر پرانے جنسی جرائم کے الزامات کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، کامیڈین کو آئندہ دنوں میں عدالت میں پیش ہونے کے حلف نامے پر رہا کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کامیڈین ہردیپ سنگھ کوہلی کو جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔