وہ کہتے تھے کہ نواز شریف جیتا ہے، اب نواز شریف کدھر ہے؟:بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ نواز شریف جیتا ہے، اب نواز شریف کدھر ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ امیر مقام والے حلقے میں مینڈیٹ چوری کا کیس لڑ کر نکلا ہوں، فرشتے بھی ان کا جھوٹ لکھ لکھ کر تھک گئے ہوں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا، مینڈیٹ تھیفس نے نواز شریف کا مینڈیٹ بھی چوری کرلیا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف دو اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے، نواز شریف کی ایک بار حکومت ختم ہوئی تو سہولت کاری سے بحال ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جو ان کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن صرف اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں۔۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آدھی رات کو گیس پھر مہنگی ہوگئی ہے۔