حسن اور حسین نواز کی نیب ریفرنسز میں بری کرنے کی درخواست پر سماعت

احتساب عدالت اسلام آباد میں حسن اور حسین نواز کی فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں بری کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان نیب عدالت میں پیش ہوئے۔

بری کرنے کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

احتساب عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا وقت دے دیا اور درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔