پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم: انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں 100 انڈیکس نے 61 ہزار کی سطح عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 302 کی تاریخی سطح پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔