میں حلفیہ کہتی ہوں کہ میں جیتی ہوں:ریحانہ ڈار

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ میں حلفیہ کہتی ہوں کہ میں جیتی ہوں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے71 سے ہم سیٹ جیتے تھے۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ ریٹرننگ افسر آج بھی اپنے آپ کو کلیئر نہیں کرسکا، الیکشن کو پانچواں دن ہے لیکن کچھ کر نہیں پارہے، خواجہ آصف بھی حلفیہ کہہ دیں کہ وہ الیکشن جیتے ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے وکلاء نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں۔

خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔