آئی سی سی کا کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کو ری شیڈول کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 11 کے بجائے10 اکتوبر کو ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 11 کے بجائے 10 اکتوبر جبکہ پاکستان اور انگلینڈ 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے 9 میچز کو ری شیڈول کیا ہے، نئے شیڈول میں پاکستان کے 3 میچز شامل ہیں۔