عمران سے IMF‘ یورپی یونین والے ملنے آتے ہیں: پرویز الٰہی

تحریک انصاف کے مرکزی صدرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے‘ عمران خان میرے ساتھ والے سیل میں ہیں، آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے آتے ہیں‘چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہو گی۔

جمعرات کو کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ دو لاڈلے قوم پر مسلط کر دیے گئے ہیں،

لاڈلے اپنی رنگ بازی سے قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے‘ان کو نظر آ گیا ہے کہ پنجاب میں اب ان کو کوئی ووٹ نہیں ڈالے گا، عوام میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر اب شریفوں نے دوسرے صوبوں کا رخ کر لیا ہے،

شریف برادران جہاں بھی چلے جائیں عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔